ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے، مونس الٰہی

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔ مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے اور وہ وزیر اعلی پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔ مونس الہی نے کہا کہ ہم پنجاب میں یہ ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔

حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے ہیں لیکن صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلتی۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہوتے تو اپنی کابینہ کو کسی اور سے حلف دلوا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلی کی کرسی پر ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں بیٹھ سکتے۔ حمزہ شہباز کا وزیراعلی کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں