ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران اتحاد کا اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکمران اتحاد نے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات پر کام شروع کر دیا ہے تاہم الیکشن عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں ہوگا، اوور سیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی تاکہ ان کے نمائندے خود پارلیمنٹ میں ان کی آواز بن کر ان کے مسائل حل کریں۔

حکمران اتحاد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اکثریت کے زور پر انتخابی اصلاحات کے نام پر متنازع ترین انتخابی ترامیم کیں جنہیں ختم کرنا ہو گا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہاہے کہ متعدد ترامیم آئین کی خلاف ورزی ہیں جنہیں یکطرفہ طور پر منظور کرایا گیا۔

احسن اقبال  کا کہنا تھاکہ کہ انتخابی فہرستوں کو ماضی کی طرح نادرا سے واپس لے کر الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کو ماضی کی طرح آبادی کے تناسب سے ترتیب دیا جائے گا ناکہ تحریک انصاف کی ترمیم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے حساب سے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں