ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کا2 روزہ اجلاس آج شروع ہوگا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوزکا دو روزہ اجلاس آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انڈر 19 اور سینئر سطح پر ڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس حوالے سے مجوزہ رپورٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے لیے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے درمیان ایک پْل کا کردار ادا کریں گے۔علاوہ ازیں،اجلاس میں ونٹرلیگ کرکٹ کی کامیابی کے بعد تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سمر لیگ کرکٹ کے پروٹوکولز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد اور تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کھیل کا فروغ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں