ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے چند روز میں رمیز راجا کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کردیا ۔ لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سربراہی سے استعفی دے دینا چاہیے تھا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیاچیئرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کھلاڑیوں کے روزگار کے لیے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کی بحالی کا بھی یقین دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں