ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کس کی وجہ سے 200روپے تک پہنچا؟

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے سفارتی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اس نے شعبدہ بازی کی اس لیے ڈالر آج 200 روپے پر چلا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 4 سال سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، کون سے ایسا ملک ہے جو اس وقت پیٹرول پر سبسڈی دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اور ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین پاکستان کے مجرم ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اللّٰہ جب تک چاہے گا وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، پاکستان میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مجھے سکھایا ہے عوام کی خدمت کرو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں آٹا اسی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں