ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے، عمرسرفرازچیمہ

لاہور: پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے غیرآئینی وزیراعلیٰ کے احکامات پرعمل کرنا غیر قانونی ہے، پنجاب کا آئینی بحران ن لیگ کے جھوٹ ، بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے وزیراعلیٰ کے دفتر پر قبضے کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عدالت عالیہ کو دھوکے میں رکھ کر اس سے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لئے آرڈر کرائے ، جعلسازی سے لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ تمام فیصلے اور کارورائی فوری کالعدم قرار دیئے جانے چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں