ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر میں پرتپاک استقبال

قاہرہ:پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی کو مصری بحریہ کے جہاز کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے

اسلام آباد (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مصر کا سرکاری دورہ کیا اورمصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصری بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیول چیف نے مصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف نے مصری بحریہ کے جہاز اور دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں