ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جن لوگوں نے گندا پلان بنایا ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، شیخ رشید

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہوں گے، 25ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد اب الیکشن کی طرف جانا ہوگا، جن لوگوں نے گندا پلان بنایا ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ  آصف زرداری نے انہیں ہاتھ پاوں باندھ کر مارا ہے،کس کو پتہ نہیں کہ ملک میں 2 وزیراعظم ہیں، پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیس کی جب سماعت ہوتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی ارکان کوقومی اسمبلی سے استعفے دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں