ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا کی اقتصادی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، چین

بیجنگ : وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں سری لنکا کی صورتحال کے بارے میں  کہا کہ ہم سری لنکا کو اس وقت جن مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے ہمدردی رکھتے ہیں اور سری لنکا کی مستحکم اقتصادی اور سماجی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چینی میڈ یا کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ  سری لنکا کے چین سے متعلق قرضوں کے بارے میں، چین سری لنکا کے ساتھ گفت و شنید اور مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں