ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘عمران خان نے ARY کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب روپے کا فائدہ دیا’

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ARY NEWS  کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب روپے کا فائدہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کو 10 سے 12 ارب روپے کے رائٹ آف ٹیکس سمیت 16 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف پر برس پڑیں اور کہا کہ وہ صرف ایک ٹی وی چینل کے علاوہ باقی سب کو غدار، بکائو مال اور ایجنٹ سمجھتے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن ٹیلی وژن چینلجز پر پی ٹی آئی رہنما آج الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ ان چینلز نے دن رات خالی کرسیوں کے ساتھ جلسوں کو یکطرفہ کوریج دے کر انہیں ”عمران خان“ بنایا۔

انہوں نے ARY  ٹی وی چینل اور اس کے اینکرز کو ریاستی اداروں پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے قریبی دوست سلمان اقبال کے ساتھ مل کر جسے وہ سونے کا سمگلر کہتے تھے، قومی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اے آر وائی کے سلمان اقبال کو 16 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا جس میں 10 سے 12 ارب روپے کا رائٹ آف ٹیکس بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں