ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فنکشنل لیگ کے لیبر ونگز کراچی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون لیبر ونگ کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبدالر حیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ کراچی زون لیبر ونگ کا اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ہوا اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون لیبر ونگ کے صدر امتیاز علی سینئر نائب سید جاوید جنرل سیکریٹری ملک صفدر نواز نائب صدر عاصم صدیقی نائب صدر عبدالحق چنہ نائب صدر سید نجم الدین رضوی نائب صدر سید دوست علی شاہ انفارمیشن سیکریٹری سید وقار علی فنانس سیکریٹری رشید عالم رابطہ سیکریٹری ارسلان خان جوائنٹ سیکریٹری شاھد بھٹی جوائنٹ سیکریٹری محمد فہیم خان کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالر حیم نے کہا کہ سندھ میں مزدوروں کی حالت بہت خراب ہے ، اداروں میں ٹھیکیداری نظام رائج ہے ، جس کی وجہ سے مزدوروں کو ان کا جائز معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے رکھی گئی سالانہ اربوں روپے کی بجٹ کرپشن کے نظر ہوجاتی ہے ، اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کیے ۔ بعد میں عہدیداران کی مقرری کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں