مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی امیدوں پر پانی پھرے گا، فکر نہ کریں، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف ہی رہیں گے۔
فکر نہ کریں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہی رہیں گے۔۔۔۔پی ٹی آئی کی امیدوں پر پھر پانی پھرے گا۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 20, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والا بے شرم انسان آج اسے خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ ان کی بھی زندگی زندگی نہیں شرمندگی ہے۔
تحریک انصاف کی جہالت دیکھیے اپنے 25 ارکان ڈی سیٹ کروا کے جشن منا رہے ہیں ان احمقوں کو بتائیں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز ہی رہے گا
— Maiza Hameed Gujjar (@MaizaHameedMNA) May 20, 2022
ن لیگ کی ایک اور رہنما مائزہ حمید گجر نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا اور ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کی جہالت دیکھیے اپنے 25 ارکان ڈی سیٹ کروا کے جشن منا رہے ہیں، ان احمقوں کو بتائیں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو سیٹ دے کر کیا گیا: علیم خان
پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو احسانات میں نے عمران خان پر کئے، ان کا معاملہ میں نے اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔
اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔ باقی رہا وہ 10سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کئے اُس کو میں نے اللہ پہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) May 20, 2022
علیم خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ باقی رہا وہ 10 سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کئے اُس کو میں نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ’نام نہاد وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز کوئی شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں۔ کوئی ایک ایسی روایت چھوڑیں جس پر انھیں کوئی تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے۔
آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے نام نہاد وزیرُاعلیٰ حمزہ شہباز کوئ شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں، کوئ ایک ایسی روائیت چھوڑیں جس پر انھیں کوئ تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے، #استعفی_دو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2022
رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا اور ٹویٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امپورٹڈ شوباز اور ابنِ شوباز کا اخلاقی جواز ختم ہوا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے بعد قانونی جواز بھی ختم۔ اگر کوئی تھوڑی بہت بھی شرم یا حیا ہے تو فوری استعفٰی دے کر، الیکشن میں آئیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امپورٹڈ شوباز اور ابنِ شوباز کا اخلاقی جواز ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فیصلے بعد، قانونی جواز بھی ختم۔ پارلیمانی legitimacy دونوں کے پاس پہلے ہی نہیں تھی۔ اگر کوئی تھوڑی بہت بھی شرم یا حیا ہے تو فوری استعفٰی دے کر، الیکشن میں آؤ۔#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 20, 2022