ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال کی سزا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 ء کے کیس میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 27 دسمبر 1988 ء کو سدھو نے گرنام سنگھ نامی شخص کے سر پر مکّامارا تھا جس سے وہ مر گیا تھا۔ اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا تھا، تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں ان کو سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب سدھو کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ گرنام سنگھ کی موت مکا لگنے سے ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں