اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس اسلام آباد احسن یونس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔