ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہو چکی، علی زیدی 

کراچی: صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔ سابق پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہو چکی ہے، آدھی رات کو عوامی نمائندے کے گھر میں داخل ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پولیس نے آدھی رات کو گھر میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، سندھ پولیس سے شہر میں چور ڈاکو پکڑے نہیں جاتے صرف شریف لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان کوئی مجرم نہیں، مجرم ڈھونڈنے ہیں تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں، سندھ پولیس پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف پولیس کو استعمال کرتی ہے، سندھ حکومت کو جتنی زیادتی کرنی ہے کرلے، ان کا احتساب جلد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں