جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا نے پام آئل کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے مقامی سطح پر کھانے کی تیل کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے خصوصی قانون نافذ کیا ہے۔ وزیر اقتصادیات نے جمعہ کے روز کہا کہ پیر کے روز انڈونیشیا سے پام آئل کی برآمد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ نئے ضوابط کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ تیل کی قیمتوں کو ایک ڈالر فی لیٹر کی سطح سے کم پر لایا جائے۔یاد رہے کہ ملک میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں حکومت نے 28اپریل کو کھانے کے تیل کی برآمد پر پابندی نافذ کر دی تھی۔