واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے صومالیہ کے لیے ہنگامی امدادی پیکیج میں توسیع کردی۔ صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف کا 3سالہ پروگرام نئی حکومت قائم نہ ہونے کی صورت میں 17مئی کو ختم ہو جانا تھا، تاہم صومالیہ کی جانب سے پیکیج میں توسیع کی درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے۔