ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاہاکی کپ،پریکٹس میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست

جکارتہ: پاکستان اور کوریا کے درمیان ایشیاہاکی کپ سے قبل پریکٹس میچ کھیلا جارہاہے، چھوٹی تصویر میں قومی ٹیم کا گروپ فوٹو

جکارتہ (نما ئندہ خصوصی) پاکستان ہاکی ٹیم ایشیاء ہاکی کپ میں شرکت کیلیے جکارتہ میں موجود ہے ۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے کورین ہاکی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلا جو کہ کوریا نے ایک کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا ۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے اسکور کیا جبکہ کوریا کی جانب سے ایک فیلڈ گول دوسرا گول شارٹ کارنر کے دوران اسکور ہوا۔ ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد، فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں