ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر دفاع کی پاکستانی وزیر اعظم سے کراچی میں ملاقات

ترک وزیر دفاع  خلوصی آقار  نے پاکستانی وزیر اعظم  شہباز شریف  سے مذاکرات کیے۔

آقار اور شہباز شریف نے کل  کراچی بندر گاہ پر میل  گیم  منصوبے کے  تحت تیسرے  جنگی بحری جہاز بدر  کی  سمندر میں  اتارے جانے کی تقریب کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں پاکستان اور ترکی کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کو سراہا ہے۔

وزیر اعظم نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کے تعاون  بدولت  اب منافع کمانے والے ادارے  کا درجہ  حاصل کر  چکا ہے۔

اس ملاقات میں وزیر آقار نے  بتایا کہ ترکی اور پاکستان  گہرے روابط   میں منسلک ہونے اور دونوں ممالک کے عوام کے  دکھ اور خوشی میں شانہ بشانہ ہونے پر زور دیا ہے تو ترکی کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت  کو صدر رجب طیب ایردوان کی  جانب سے ہر موقع پر زیر  لب لانے کا اظہار کیا۔

انہوں نے ترک۔ پاک  فوجی تعاون کو مزید فروغ دیے جانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں