ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی۔ ریاست رینانیا۔ پلاٹینا میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی تباہ کاریاں

جرمنی کی ریاست رینانیا۔ پلاٹینا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث زیر آب آنے والے گھر کے تہہ خانے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 1 شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شدید طوفان کی وجہ سے خاص طور پر پیدربورن شہر میں کافی نقصان ہوا ہے۔

طوفان اور ژالہ باری کے باعث بعض گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بعض کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے اعلان کیا کہ وِٹگرٹ میں 38 سالہ شخص اپنے گھر کے تہہ خانے میں بجلی کا جھٹکا لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا، جو شدید بارشوں کی وجہ سے زیر آب آ گیا تھا۔

ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (NRW) میں طوفان اور بگولوں کی وجہ سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ تباہی کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگانے اور مرمت کا کام جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں