ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زائد المیعاد انجکشن لگنے سے 5 لاکھ کی بھینس ہلاک، مقدمہ درج کرلیاگیا

کراچی: کراچی کے ضلع ملیر، بھینس کالونی میں زائد المیعاد انجکشن لگنے سے بھینس مر گئی۔پولیس کے مطابق سکھن پولیس کی جانب سے زائد المعیاد ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ بھینس کے مالک انور اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 429 کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں شاہ میڈیکل اسٹور کے مالک محسن شاہ کو نامزد کیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق پانچ لاکھ مالیت کی بھینس زائد المیعاد انجکشن لگنے سے مری ہے، ملزم محسن شاہ نے زائد المیعاد انجکشن دیا۔پولیس کی جانب سے میڈیکل اسٹور کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں