ماسکو: روسی کرنسی روبل کی قدر میں سن 2015 کے بعد حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔ روس کے اہم سی آئی بینک نے کہاہے کہ گیس کی فروخت کی وجہ سے روبل کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جون سن 2015 کے بعد گزشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ روسی کرنسی روبل کی ڈالراور یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافے نے ماہرین کو ششدر کر دیا۔ روس کے مطابق یورپ کے چون اہم کسٹمرز نے گیزپروم بینک میں اکاﺅنٹ کھلوائے ہیں۔
ان کسٹمرز کو ہدایت دی گئی تھیں کہ وہ گیس کی خریداری کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کریں اور اس مناسبت سے ماسکو حکومت کی مہلت بھی ختم ہونے کو ہے۔ ان اکاﺅنٹس کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔