ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کے متعلق نازیبہ بیان پر خواتین ارکان کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نوازکے متعلق نازیبہ بیان کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) کی خواتین ارکان کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل،حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق گھٹیا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔

عمران خان کے اس بیان سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔عمران خان نے مریم نواز نہیں پنجاب کی تمام بیٹیوں کی تذلیل کی ہے۔

پاکستان کی سیاست میں ذاتیات کی پر حملوں کا کلچر شرمناک ہے۔ اس شرمناک بیان پر کسی لیگی کارکن نے ردعمل دیا تو اسکے ذمہ دار بھی عمران خان ہونگے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان اپنے غیر سنجیدہ بیان پر فوری معافی مانگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں