ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں ایک کروڑ 80لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ساحل خطے میں ایک کروڑ اسی لاکھ افراد کو آئندہ تین ماہ کے دوران خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ کچھ علاقوں کے لیے پہلے ہی راشن میں کٹوتی کی جا چکی ہے اور اگر بین الاقوامی عطیہ دہندگان مزید امداد نہیں فراہم کرسکے تو اس میں مزید کمی آجائے گی۔

ادارے کے ترجمان ژینس لائرک کے مطابق ساحل خطے میں پانچ سال سے کم عمر کے 77 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق برکینا فاسو، چاڈ، مالی اور نائجر جیسے افریقی ممالک میں صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ نے ان چاروں ممالک کے لیے تیس ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ساحل خطے کو سن 2011 سے خشک ترین حالات کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں