ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے: چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی ‘ حملہ آور شامی شہری گرفتار

اوسلو: ناروے کی پولیس نے چاقو حملے کے بعد جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک مرد اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور ایک شامی مہاجر ہے اور زخمی خاتون اس کی بیوی ہے۔ واقعہ جنوب مشرقی ناروے کی پہاڑیوں میں واقع وادی نومیڈال کے ایک گاؤں نورے اوگ اوڈال میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چاقو برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی رہایشیوں سے بھی مددلی جارہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں