ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیدیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کو حکم دے دیا، راولپنڈی پولیس کو ایف آئی اے کی تحویل سے چھڑاکر رہاکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا وہ بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدارسے مطابقت نہیں رکھتی۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تفتیش اور تحقیقات میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، مریم نواز کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں