اسلام آباد: پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک اسپورٹس کمپلیکس، کالام میں کھیلی جائے گی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال، سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
ان کھیلوں کے مقابلوں کے ملک بھر سے سکولز اور کالجز کے طلبا ءوطالبات حصہ لیں گے۔ گیمز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز اپنی، اپنی رجسٹریشن 4 جون سے قبل کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03213077577 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔