ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اعلان

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ضمنی الیکشن میں بھی انہی کے دور میں عمران خان کو ہرایا ہے اور اب بھی ہم ان کو ہرائیں گے۔

لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلے 70 کی تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، پاکستان کیلئے آئندہ کیلئے اتنے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے وہ چیز جس کو دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہوگا، ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں