ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: جنوبی کوریا کی پریکٹس میچ میں پاکستان کو شکست

پاکستان نے ایشیا کپ کی مہم کا مایوس کن آغاز کیا ہے، اسے جکارتہ میں پریکٹس میچ کے دوران جنوبی کوریا کے 2 گول کے مقابلے میں 1 گول کرنے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے واحد گول علی شان نے کیا جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے ایک فیلڈ گول جبکہ دوسرا گول شارٹ کارنر کے ذریعے ہوا۔

پاکستانی ٹیم اپنے پہلے پول میچ میں روایتی حریف بھارت سے پیر کو مقابلہ کرے گی، جبکہ قومی ٹیم اپنا دوسرا پول میچ بدھ کو انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کے لیے بھی ایشیا کپ کا کردار کولیفائر کی طرح ہوگا، ورلڈ کپ میں ایشیا کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں