ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر دفاع کی پاک آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملاقات

 پاکستان کے دورے پر موجود ترک وزیر دفاع نے پاک  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ خلوصی آقار نے  علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف  پر ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں