ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران انتخابات سے بچنے کیلیے انارکی چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیریں مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گویا معیشت کو تباہی میں بھیجنا کافی نہیں تھا، اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عالمی توانائی بحران کے باوجود بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبر پر ردعمل دیا گیا۔ اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی دباؤ مسترد کر کے روس سے سستا تیل خریدا اور پٹرولیم مصنوعات سستی کر کے اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی آزاد خارجہ پالیسی کے تحت یہی کرنا چاہتی تھی، لیکن بدقسمتی سے ملک میں مقامی میر جعفر اور میر صادق بیرونی دباؤ کے سامنے جھک گئے اور ہماری حکومت کو تبدیل کر دیا۔ اب یہ لوگ معیشت کو تباہی کے گڑھے میں پھینک کر سر کٹی مرغی کی طرح مارے مارے پھر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں