ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں’’منکی پاکس‘‘ کے 50 کیسوں کی تصدیق ہوگئی‘ ڈبلیو ایچ او

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں منکی پاکس وائرس کے 50کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ کیس 11ممالک میں سامنے آئے ہیں جہاں عام طور پر اس وائرس کی تشخیص نہیں ہوتی۔ ان ممالک میں جرمنی، فرانس اور بلجیم بھی شامل ہو گئے ہیں ،جب کہ برطانیہ، اسپین، پرتگال، اٹلی، امریکا، سوئیڈن اور کینیڈا میں بھی گزشتہ ہفتے منکی پاکس کے کیس رپورٹ کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ انسانوں میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص پہلی بار1970 ء کے دوران افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں