لاہور (جسارت نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اوپنر شان مسعود کو اس لیے قومی ٹیم میں سلیکٹ کیا جائے گا ناکہ وہ کائونٹی میں مزید سنچریاں نہ اسکور کرپائیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں راشد لطیف نے لکھا کہ ’’شان مسعود کو اس لئے سلیکٹ کیا جائے گا تاکہ وہ کائونٹی میں مزید سنچریاں نا کر سکیں ‘‘۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیے جانے کا امکان ہے۔ 32 سالہ شان مسعود رواں کاونٹی سیزن میں دو ڈبل سنچریاں سمیت 3 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور وہ کاونٹی چمپئن شپ میں 844 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔ انہیں مئی کے اختتام تک ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 156 رنز درکار ہیں اور ان کی ایک اننگز باقی ہے۔اس سے قبل ڈربی شائر کی جانب سے پہلا موقع تھا کہ ان کے کسی بیٹر نے مسلسل دو میچوں مین ڈبل سنچری بنائی ہے، 32 سالہ قومی کرکٹر نے لیسٹر شائر کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شان مسعود بھی ایک انٹرویو میں کہ چکے ہیں کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔