ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معین علی کی پاور پلے میں نصف سنچری

چنئی سپر کنگز کی جانب سے راجستھان رائلز کے خلاف ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں20 مئی2022 کو کھیلے گئے میچ میں معین علی نے95 منٹ میں57گیندوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے93 رنزبنائے جو انڈین پریمیر لیگ میں انکا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اپنی اس اننگز کے دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری 19 گیندوں پر آٹھ چوکو ں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کی جو اس سیزن میں دوسری سب سے تیز نصف سنچری ہے۔
اس سیزن میں سب سے تیز نصف سنچری آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے پیٹ کیمنز نے بنائی ہیں۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف پونا میں6 اپریل 2022 کو آئوٹ ہوئے بغیر 56 رنز کی اننگ کے دوران نصف سنچری14 بالوں پرچار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے مکمل کی تھی۔نصف سنچری انڈین پریمیر لیگ میں مشترکہ طور پر سب سے تیز نصف سنچری بھی ہے۔ لوکیش راہول نے پنجاب کنگز کی جانب سے دہلی کیپٹلز کے خلاف موہالی میں8 اپریل 2018 کو14 بالوںپر اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔ اس اننگ میںوہ 16 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے51 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
معین علی کی نصف سنچری چنئی سپر کنگز کے لئے دوسری سب سے تیز نصف سنچری ہے۔ چنئی سپر کنگز کے لئے سب سے تیز نصف سنچری بنانے کا اعزاز سریش رینا کے پاس ہے جنہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف30 مئی2014 کو ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں جب 25 گیندوں پر بارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے87 رنز بنائے تھے تو پچاس16 رنز پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے مکمل کئے تھے۔ اتنی تیز اننگ کے باوجود اس میچ میںچنئی سپر کنگز کو 24 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
معین علی نے پاور پلے میں ہی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔ چنئی سپر کنگز نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 75 رنز بنائے تھے جس میں معین علی59 رنز بھی شامل تھے۔ انڈین پریمیر لیگ میں پاور پلے میں نصف سنچری مکمل کرنے والے والے تیسرے غیر افتتاحی بلے باز ہیں۔ان سے پہلے 2014 میں ایسا ردھمان ساہا اور سریش رینا نے کیا تھا۔ سریش رینا نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف30 مئی2014 کو ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں جب 25 گیندوں پر بارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے87 رنز بنائے تھے تو پچاس16 رنز بالوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے مکمل کیے تھے۔اس اننگز میں پاور ہلے میں چنئی سپر کنگز نے دو وکٹ کے نقصان پر پور ے سو رن بنائے تھے جس میں سریش رینا کے 87 رنز بھی شامل تھے۔
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف حیدرآباد میں14 مئی2014 کو کنگز الیون پنجاب نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 86 رنز بنائے تھے جس میں ورھمان ساہا کے22 بالوں پرآٹھ چوکوں اور دو چھکو ں کی مدد سے بنائی گئی نصف سنچری بھی شامل تھے۔ انہوں نے اس میچ میں تیسرے مقام پر بلے بازی کی تھی اور31ر منٹ میں26 بالوں پرآٹھ چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے 54 رنز بناکر آوٹ ہو ئے تھے۔ معین علی کا اس سے پہلے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور 66 رنز تھا جو انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف19 اپریل2019 کو کولکتہ میں 28 گیندوں پر پانچ چوکوں چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم نے 10 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔

p

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں