لاہور: پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی کردیا گیا، ن لیگ کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پینل وسیم خان بادوزئی نے کی اور اراکین پنجاب اسمبلی کو ایوان میں داخلے کی اطلاع کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم اجلاس شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ہی 6 جون تک کے لیے متلوی کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 9 منٹ چل سکا، محرک کی عدم موجودگی پر اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد نمٹا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پینل آف چئیرمین نے محرک سمیع اللہ خان کا نام بار بار پکارا، تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ اسمبلی میں موجود نہ تھے جس پر عدم اعتماد کی تحریک ختم کر دی گئی۔