ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتھونی البانیز نے آسٹریلوی وزیراعظم کا قلمدان سنبھال لیا

انتھونی البانیز نے آسٹریلیا کے اکتیسویں وزیراعظم کے طورپر حلف اٹھا لیا۔

ڈپٹی لیبر لیڈر رچرڈ مارلس اور دیگر تین وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

گورنرجنرل ڈیوڈ ہرلے نے وزراء سے حلف لیا۔

 حلف برداری کے بعد رہنما لیبر پارٹی نے ملک میں جاری مہنگائی، ناانصافی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

لیبر پارٹی نو سال حزب اختلاف میں رہنے کے بعد برسراقتدار آئی ہے۔

نو منتخب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پینی وانگ  بعد ازاں ٹوکیو روانہ ہو گئے جہاں  وہ امریکی صدر جو بائیڈن،جاپانی وزیراعظم کیشیدا فومیو،بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی  سے ملاقات کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں