ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے منحرف اراکین کو بھی ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر3 اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چند روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں