ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم منگلا میں صرف دو دن کا رہ گیا

راولپنڈی: تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم جبکہ منگلا ڈیم میں صرف دو دن کا ہے۔

شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد کاشتکاروں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے اور دریائوں میں پانی کا بہائو کم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گر گیا ہے اور برف پگھلنے کا عمل سست ہے،رواں سال 5 ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے، جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے جبکہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا، جس کا مطلب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دو دن کا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار کیوسک اور اخراج 78 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار کیوسک، اخراج 34 ہزار کیوسک ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کا بحران مذید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں