ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں، سابق وزیر خزانہ

اسلام آ باد : سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اتحادی حکومت لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے، اتحادی حکومت کی فیس سیونگ نہیں ہوپارہی اس لیے پریشان ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو سبسڈی دینے کے لیے ہم نے فنڈز مختص کیے تھے، یہ معیشت درست کرے ،13پارٹیز کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضے اگر بڑھے ہیں توجی ڈی پی بھی بڑھی ہے، ہم پیسے دیکر گئے تھے اب یہ تسلیم ہی نہیں کریں گے۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت بڑھی لیکن ہم پھر بھی کم بڑھارہے تھے، گزشتہ حکومت نے ن لیگ کو ہر شعبے میں پیچھے چھوڑاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں،ان کو سمجھ نہیں آرہی کیا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں