ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی اس لیے اب ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس سے لینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں