ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قصاب منہ مانگے دام وصول کرنے لگے شہری پریشان

فیصل آباد: شہر اور گردونواح میں قصاب منہ مانگے دام وصول کرنے لگے شہری پریشان۔ قصابوں نے گراں فروشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے چھوٹا گوشت 1700جبکہ بڑا گوشت700روپے میں فروخت ہونے لگا شہری علاقہ مدن پور ہ ،رضا آباد ، غلام  محمد آباد سمیت سدھار،دھاندرہ،پینسرہ اور گردونواح میں قصاب شہریوں سے اپنی مرضی کے دام وصول کرنے لگے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ سے غائب ہونے کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قصابوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ان سے کوئی پوچھنے والانہیں چھوٹا گوشت 1700جبکہ بڑا گوشت 700روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ چھوٹا گوشت 950اور بڑا گوشت 450روپے ہے ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خور قصابوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں