ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ڈیموکریٹس کاایف بی آئی سے فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی کانگریس کے ستاون ڈیموکریٹس ارکان نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹرکرسٹوفررے اور وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کو ایک خط لکھا ہے جس میں فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابوعاقلہ کے قتل کی امریکا کی قیادت میں تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قانون سازوں کے اس گروپ نے لکھا کہ ہم محکمہ خارجہ اورفیڈرل بیوروآف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ محترمہ ابوعاقلہ کی موت کی تحقیقات شروع کریں۔

ابوعاقلہ کو گذشتہ ہفتے اس وقت گولی مار کرقتل کردیا گیا تھاجب وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپامارکارروائی کی کوریج کررہی تھیں۔

اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر فلسطینی مسلح افراد کوان کی موت کا ذمے دار ٹھہرایا لیکن بعد میں اس بات سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ گولی کہاں سے آئی تھی؟لیکن فلسطین نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی اسرائیلی فوج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں