ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکا،2 افراد ہلاک، 120 زخمی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر دھماکے سے متاثر عمارت کی قریب 4 رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے، دھماکے کے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں