آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ صباح: "نیٹو پر ترکی کے ردعمل پر امریکی پریس کا تبصرہ "
ترکی کی جانب سے اسکینڈینیوین ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو کے لیے درخواست کو ویٹو کرنے اور اس کی شرائط پیش کرنے کے دنیا میں بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے۔ امریکی اخبار دی ہل نے بھی اس معاملے کا جائزہ لیا اور اس میں امریکی سینیٹر بین کارڈن کے الفاظ بھی شامل کئے۔ اخبار میں کارڈن نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی نے جنگ (روس-یوکرین) کے دوران بہت خوش اسلوبی سے امور سر انجام دیے ہیں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔
***روزنامہ یینی شفق: "وزیر خارجہ چاوش اولو اسرائیل جا رہے ہیں”
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بدھ 25 مئی کو اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔ وزیر خارجہ کی سطح پر ترکی سے اسرائیل کا یہ 15 سال م بعد پہلا دورہ ہوگا۔
***روزنامہ اسٹار : "وزیر صحت قوجہ جانب سے مونکی پاکس کی وضاحت”
مونکی پاکس کے حوالے سے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا کہ یہ بیماری، جو جانوروں سے پھیلتی ہے اور بعض اوقات انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، وبائی بیماری کا باعث نہیں بن سکتی۔
***روزنامہ خبر ترک : "ترک جنگی جہاز Yörük نے افریقہ میں اپنا پہلا مشن شروع ک کردیا "
ترکی کی دفاعی صنعت میں تیار کردہ ایک اور بکتر بند زمینی گاڑی نے اپنا پہلا فیلڈ مشن شروع کر دیا ہے۔ نورول امڈسٹری نے فور بائی فور یورک کے نام سے 4 ممالک کے ساتھ معاہدہ طے کیا ہے اور اپنی پہلی ترسیل چاڈ سے کی ہے۔
***روزنامہ حریت : چیمپئنز لیگ کا چیمپئن ہے”
ترکی اور عالمی چیمپئن وقف بینک نے CEV چیمپئنز لیگ سپر فائنل میں Imoco Volley Conegliano کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے ہرا کر CEV یورپی چیمپئنز لیگکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ اس طرح وقف اپنی تاریخ میں 5ویں بار یورپی چیمپئنز لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔