ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقااور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈز کا اعلان

ممبئی(جسارت نیوز)جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے 5ویں میچ کے لئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12، تیسرا 14، چوتھا 17 جبکہ 5واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھارتی اسکواڈ میں کے ایل راہول(کپتان)،ریشابھ پنٹ (وکٹ کیپر)،ارشدیپ سنگھ،اویش خان، چاہل، رتوراج گائکواد،ڈیپک ہوڈا، ایشان کشن، شیریاس ایئر، دنیش کارتھک، کلدیپ یادو، پھنیشور کمار، ہاردک پانڈیا،ایکس پٹیل، ہرشل پٹیل، روی بشونی شامل ہیں جبکہ عمران ملک ڈیبیو کریں گے۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا 5واں میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کویڈ صورتحال کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔انگلینڈ کے خلاف 5ویں ٹیسٹ میچ کے لئے بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے (وکٹ کیپر)، مایانک اگرول، رویچندرن ایشون، جسپرتھ بمراہ، ابھیمنیو ایسورن، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، محمد سراج، ریشبھ پنٹ، ایکسر پٹیل، چیتیشور پجارا، کے ایل راہول، وریدھمن ساھا، ایشانٹ شرما،روہیت شرما، پریتھوی شاو، شردل ٹھاکر، ھنوما ویہاری، اومیش یادو، سوریاکمار یادو شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں