دنیا بھر میں جبری طور پر گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور کیے جانے والے انسانوں کی تعداد پہلی بار 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ تشدد، جھڑپوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
اس اعداد و شمار میں یوکرین کی جنگ کے موثر ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے، UNHCR نے اعلان کیا ہے کہ ایتھوپیا، برکینا فاسو، میانمار، نائجیریا، افغانستان اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں 2021 کے آخر تک جبری طور پر بے گھر کیے جانے والے افراد کی تعداد 90 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملوں کے نتیجے میں، 80 لاکھ سے زائد افراد یوکرین کے اندر بے گھر ہوئے، اور 60 لاکھ سے زائد مہاجرین ملک سے باہر چلے گئے۔