سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کسی بھی ریلیاں نکلانے، اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں لہٰذا صوبے بھر میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔