لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کااعلان کرکےپھنس گئے، اسی لیے گرفتاری کےڈرسےپشاورمیں چھپے بیٹھے ہیں،حکومت پاکستان اداروں پر پریشر ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ جب سےعمران خان کی حکومت گئی ہےیہ پاگل ہوگیاہے،ادارےاس ملک کوفتنہ بازکےہاتھوں یرغمال ہونےسےبچائیں، عمران خان پاکستان کاسب سےبڑافتنہ ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان دھمکی ہمیں نہیں اسٹیبلشمنٹ کودیتےہیں، عمران خان اکیلے 22 کروڑ عوام کی تباہی کے ذمہ دار ہیں اسی کا نام لینا پڑیگا، عمران خان نے ساری توجہ انتقام پر رکھی، آج اس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
مریم صفدر نے مزید کہا کہ اطلاع کےمطابق انہوں نےاسلحہ جمع کررکھاہے، اب الیکشن نہیں ہونگے،جب وقت آئےگافیصلہ کریں گے،عمران خان کہتےہیں کہ موجودہ کابینہ ضمانتوں پرہے۔