پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع قطری سفارت خانے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ پیرس حکام کا کہناہے کہ واقعہ پیر کے روز صبح سویرے پیش آیا ۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سفارت خانے کا سیکورٹی گارڈ ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ بظاہر یہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے،تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پیرس حکومت قطری حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔