ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی اب انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب

لندن (جسارت نیوز) پاکستان کے سابق ہاکی ٹیم کپتان اولپمپئن رانا غضنفر علی کو انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، ماسٹر کپ ورلڈ ہاکی ایونٹ 12اگست سے 21اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جارہاہے۔اس میں ارجنٹائن، فرانس، جرمنی ، گھانا، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، اسپین، امریکا، اٹلی، ملائیشیا، آئرلینڈ، آسٹریلیااور ویلز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ عارف والا سے تعلق رکھنے والے راناغضنفر علی ایک طویل عرصے سے انگلینڈ میں ہاکی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں